متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن : حکام کی جانب سے فری پارکنگ کا اعلان

خلیج اردو
29 نومبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ویک اینڈ کے چاروں دن مفت اسٹریٹ پارکنگ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ سہولت یکم دسمبر کو قومی دن سے شروع ہوکر 5 دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس حوالے سے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر منگل سے شروع ہونے والے قومی دن کی تعطیل کے دوران 5 دسمبر بروز ہفتہ صبح 7.59 بجے تک پارکنگ کی سہولت مفت دستیاب ہوگی تاہم یہ ضروری ہے کہ وہ مقامات یا جگہیں پارکنگ کیلئے مختص ہوں۔

آئی ٹی سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موافق کے ضوابط پر عمل کریں اور ممنوعہ علاقوں میں اپنی گاڑیاں کھڑی نہ کریں یا کسی پر طرح سے اس عمل سے باز آئیں جس سے ٹریفک کی روانی کو روکا جاسکے۔

جرمانہ سے بچنے کے لئے گاڑیوں کے مالکان کو شام 9 بجے سے صبح 8 بجے تک رہائشی پارکنگ سے متعلق معقول کے ضوابط پر عمل کرنے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔ رہائشیوں کیلیئے مختص علاقوں میں پارکنگ کرنے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 200 درہم تک جرمانہ کیا جائے گا۔

رکسٹمر ہیپینس سنٹرز کی جانب سے انلائن کام کا آغاز 6 دسمبر 2020 بروز اتوار تعطیل کے بعد دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔ آئی ٹی سی کے کسٹمر کی خوشی مراکز فی الحال "آپ کے گھر سے ہماری خدمات” کے تحت انلائن کام کیا جارہا ہے۔

امارت اسلامیہ ابوظہبی میں عوامی بسیں اور فیری خدمات جمعہ اور سرکاری تعطیلات کے اسی شیڈول کے مطابق چلائیں گی۔

اس حوالے سے آئی ٹی سی کی ویب سائٹ: www.itc.gov.ae پر تمام خدمات تک راسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور کسی بھی شکایت کیلئے [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ صارفین کی خوشی مراکز سے 80088888 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button