متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ایمبولینس کو راستہ نہ دینے پر آپ کی گاڑی کو 30 دن کے لیے ضبط کیا جائے گا،ایمرجنسی رسپانس گاڑیوں سے متعلق تین خلاف ورزیاں جو ہر ڈرائیور کو ذہن میں رکھنی چاہیئے

خلیج اردو

دبئی: اگر آپ متحدہ عرب امارات میں کسی حادثے کی جگہ کے قریب ہیں یا ایمبولینس یا پولیس کی گاڑی کو ٹریفک سے گزرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں تو یہ یقینی بنانے کے لیے کچھ اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے کہ آپ ایمرجنسی رسپانس گاڑیوں کے کام میں رکاوٹ نہ بنیں۔

 

آج 19 ستمبر کو وزارت داخلہ نے ڈرائیوروں کو یاد دلایا ہے کہ ایمبولینس یا پولیس کی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے سے نہ صرف انہیں بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے بلکہ 30 دنوں کے لیے ان کی گاڑی ضبط بھی ہو سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں گاڑی چلاتے ہوئے یہ تین باتیں آپ کو ذہن نشین کر لینی چاہیئے۔

 

1: ایمبولینس، پولیس کی گاڑیوں کو راستہ نہ دینا خطرناک ہے

اگر آپ ٹریفک میں پھنس گئے ہیں اور اپنے پیچھے ایمبولینس یا پولیس پٹرولنگ کا سائرن سنتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے لیے راستہ بناتے ہیں۔ ایسا کرنے میں ناکامی پر 3,000 درہم جرمانہ اور 30 دن کے لیے گاڑی ضبط ہونے کے ساتھ ساتھ لائنسس میں چھ بلیک پوائنٹس درج کیے جائیں گے۔

 

2: آگ بجھانے والے الات کے سامنے پارکنگ پر سزا

عوامی مقامات پر آگ بجھانے والے الات کے ارد گرد کا علاقہ واضح طور پر نو پارکنگ زون کے طور پر نشان زد ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس جگہ پر پارکنگ آگ لگنے کی صورت میں ہنگامی جواب دہندگان کے کام میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وفاقی ٹریفک قانون میں کہا گیا ہے کہ فائر ہائیڈرنٹ کے قریب پارکنگ پر 1,000 درہم جرمانہ ہوگا۔

 

3: عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ اگر آپ متحدہ عرب امارات میں کسی حادثے کا مشاہدہ کرتے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ حکام کو 999 پر مطلع کریں اور اس جگہ پر ہجوم یا غلط جگہوں پر پارک نہ کریں کیونکہ حادثہ کے ارد گرد ہجوم پولیس اور ایمبولینس کاروں کے لیے جائے حادثہ پر بروقت پہنچنا مشکل بنا سکتا ہے۔ خلاف ورزی کی سورت میں 1000 درہم جرمانہ ہوگا۔

 

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button