متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پر دہشتگرد حملہ : پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظبہی پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابوظہبی کے شہر مصفح میں تین تیل ٹینکرز میں آتشزدگی پر پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکام سے علم ہوا کہ آتشزدگی سے تین افراد ہلاک و چھ زخمی ہوئے۔ ابوظہبی پولیس نے ہمارے سفارتخانہ کو واقعے ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔

پاکستان نے مرنے والوں کے خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

اقوام متحدہ اور گلف کوآپریشن کونسل کی جانب سے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کی گئی ہے جس میں ایک پاکستانی اور دو بھارتیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پیر کے روز کہا ہے کہ جنہوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے ، انہیں کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حملے یو اے ای کے داخلی خودمختاری پر حملہ ہے اور علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان ایسے حلات میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔ دہشتگردی کے کلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ یو اے ای کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ مزید تفصیلات جاننے کیلئے اماراتی حکام سے رابطے میں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button