متحدہ عرب امارات

اب تجدید شدہ رافید اپلیکیشن سے ٹیکسی کی بکنگ یا گاڑی کے معائنے کی سروس کیلئے بکنگ کیجئے

خلیج اردو
شارجہ : اب پہلی مرتبہ شارجہ کے رہائشی اور شہری ٹیکسی کی بکنگ اور کار کیلئے آرڈر بذریعہ رافید اپلیکیشن دے سکتے ہیں۔

رافید آٹوموئیل سلوشن شارجہ حکومت اور شارجہ ایسٹ منجمنٹ کا جوائنٹ وینچر ہے۔ یہ استعمال میں آسان ہے اور مشہور سمارٹ اپلیکیشن ہے۔

کال سینٹر کے ذریعے ٹیکسی یا براق لیموزین ایپ کے ذریعے کار کی بکنگ سمیت اپ ڈیٹڈ اپلیکیشن کئی نئی خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ گاڑیوں کے مالکان کو موٹر چیک سنٹر پر گاڑی کا معائنہ کرانے کیلئے بکنگ کے قابل بناتا ہے۔

صارفین آٹو ایکسپریس ورکشاپ میں بھی اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں جو کہ تمام قسم کی گاڑیوں کی مرمت کیلئے ایک مربوط سہولت ہے یا ٹائر کی فوری تبدیلی یا مرمت، تیل کی تبدیلی اور کار کی صفائی جیسی خدمات کیلئے آٹو ایکسپریس موبائل ورکشاپ سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایپ صارفین کو کسی نامعلوم حادثے کی اطلاع دینے کی صلاحیت بھی فراہم کرتی ہے۔ 355 درہم میں صارفین حادثات کی تفصیلات اور تاریخیں دیکھنے ، رپورٹس چیک کرنے اور کسی بھی حادثے کی فیس براہ راست ادا کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

صارفین ایپ کے ذریعے حادثات کی اطلاع بھی دے سکتے ہیں اور سڑک کے کنارے مدد حاصل کرنے کیلئے بکنگ بھی سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن صارف کی گاڑی اور ذاتی ڈیٹا، جیسے کہ ایڈریس، کو ذخیرہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

رافید آٹومیٹک سالوشن کے سی ای او سلیم سعید المدفہ نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ اپڈیٹس شارجہ حکومت کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رافید ہمیشہ کیلئے تجاویز سننے کا حامی ہے اور ہمیشہ اپنی خدمات کو ڈیویلپ رکھتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button