متحدہ عرب امارات

اپنے بچوں کو آن لائن بلیک میلنگ سے بچائیں، یو اے ای پولیس کی والدین کو وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس نے والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی ہے انہیں آن لائن بلیک میلنگ بھتہ خوری کے خطرات سے متعلق وارننگ بھی جاری کی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ابوظہبی پولیس نے ایک ویڈیو والدین کو ترغیب دی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انجان لوگوں سے بات چیت کرنے اور انکی طرف سے بھیجے گئے دعوت نامے قبول کرنے سے پیدا ہونے والے خطرات سے متعلق آگاہ کریں۔

پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انٹرنیٹ، سوشل نیٹ ورکس اور الیکٹرانک گیموں پر اپنی ذاتی معلومات اور تصویر شیئر سے پیدا ہونے والے خطرات سے متعلق بھی تعلیم دیں۔

ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ مشکوک سائٹوں سے پرہیز کریں، اجنبیوں کے ساتھ کمیونیکیشن کرتے وقت محتاط رہیں، اور ان کے ساتھ مواصلت قبول نہ کریں اور ان کو اپنا نجی یا حساس ڈیٹا ارسال کریں۔


ابوظہبی پولیس نے وضاحت کی کہ آن لائن بلیک میلنگ پیسوں کے بدلے میں تصاویر یا فلمی مواد شائع کرنے یا کلاسیفائڈ معلومات کو لیک کرنے کی دھمکی دینے پر مبنی ہے۔

ان جرائم کا سب سے عام طریقہ یہ ہے کہ بلیک میلرز خواتین کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر مردوں کو اپنے جال میں پھنساتے ہین اور پھر ویڈیو کال کے دوران انکی نامناسب حالت میں تصاویر بنا لیتے ہیں۔

ابوظہبی پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے اگر انہیں آن لائن بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ بلیک میلرز کے ساتھ معاملات طے کرنے کی بجائے ابوظہبی پولیس کی امن سروس کے ٹال فری نمبر 8002626 (AMAN2626) پر رابطہ کریں۔

اس کے علاوہ متاثرہ افراد 2828 پر میسج کر سکتے ہیں، امن سروس کو [email protected] پر ایمیل کرسکتے ہیں یا دبئی پولیس کی اسمارٹ ایپ کے ذریعے اپنی شکایت درج کرو اسکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button