متحدہ عرب امارات

جنتیاتی بیماریوں کے تدارک کیلئے حکومت کا اہم اقدام ، اب مختلف مہلک بیماریاں بچوں میں منتقل ہونے کا سدباب ہوگا

خلیج اردو
یکم فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے منسٹریل ڈیوویلپمنٹ کونسل ایم ڈی سی نے ایک رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جنیاتی بیماریوں کے تدارک کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ رپورٹ جنتیاتی بیماریوں کے نسل درانسل منتقلی سے متعلق ہے۔

اس اقدام کا مقصد بچوں میں جسمانی اور دماغی موروثی بیماریوں کی شرح میں کمی لانا ہے۔ سرکاری نی۹وز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر برائے صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیان کی زیر صدارت کونسل میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔

شیخ منصور بن زاید کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت ترقی کے خواب سے رہنمائی حاصؒ کرتی ہے جو نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرتی ہے بلکہ مستقبل کیلئے بھی جامع منصوبہ رکھتی ہے۔ ہمارا مقصد ایک پیداواری معاشرے کی بنیاد کے طور پر ایک مضبوط اور صحت مند خاندان کی تعمیر کرنا ہے جو نہ صرف اپنے لیے ایک صحت بخش زندگی گزارے بلکہ ملک کی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے قابل ہے۔

مذکوروہ بالا تحقی کی رپورٹ میں مختلف ٹیسٹ کو جنتیاتی موروثی بیماروں کے تدارک میں اہم قرار دیا ہے ۔ ایسے بمختلف ٹیسٹ جو ان بیماریون کی نشاندہی کرے اور پھر شادی سے قبل اس کے علاج سے اگلی نسل تک منتقلی سے بچائیں۔

بیماریوں کا تدارک کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی جینیاتی امراض کا ایک جامع ڈیجیٹل رجسٹر تشکیل دیا جائے گا جس میں جینیاتی بیماریوں سے متعلق غیر اعلانیہ ٹیسٹ کے نتائج بھی شامل ہوں گے ۔ اس مقصد کیلئے جینیاتی امراض سے متعلق ٹیسٹ کی سائنس میں مہارت حاصل کرنے والی ایک قومی تجربہ گاہ بھی قائم کی جائے گی۔ تحقیق میں اگاہی مہموں کا استعمال کرتے ہوئے معاشرے کو جینیاتی جانچ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے جدید ذرائع کا بھی تعارف کیا گیا ہے۔

منسٹریل ڈیوویلپمنٹ کونسل نے اس حوالے سے مختلف قوانین تجویز کیےب ہیں اور اس کے مسودے تیار کیے ہیں۔ اس کونسل نے قانون سازی کے دائرہ کار کو بڑھانے اور صارفین اور کاروباری شعبوں سمیت تمام فریقین کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس قانون کے ایگزیکٹو ضوابط میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ کونسل نے ماحولیاتی امپیکٹ اسسمنٹ (EIA) سے متعلق ماحولیاتی تحفظ اور ترقی کے قانون کے ایگزیکٹو ضوابط میں بھی ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔

ای آئی اے ایک ایسا آلہ ہے جو کسی منصوبے کے ماحولیاتی ، معاشرتی اور معاشی اثرات کی نشاندہی کرنےکیلئے استعمال ہوتا ہے جس سے فیصلہ سازی سے قبل اعلی سطح کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ کونسل میں موویابل پراپرٹیز کے حوالے سے وفاقی قانون برائے تحفظ سود سے متعلق ضوابط کے نفاذ کا مسودہ بھی زیر بحث لایا۔

شیخ منصور کی زیر صدارت کونسل نے قائمہ کمیٹی برائے وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے قیام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے قومی کمیشن برائے تعلیم ، ثقافت اور سائنس سے متعلق کابینہ کی قرارداد میں ترمیم کی تجویز بھی پیش کی۔ یہ ترامیم وزارت ثقافت اور نوجوانوں کو کمیشن کے ماتحت کرنے کے بعد آئیں ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button