متحدہ عرب امارات

گھر میں منشیات اگانے اور اپنے پاس رکھنے کے الزام میں یو اے ای کے مشہور ریپر کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

خبر رساں ادارے امارات الیوم میں اتوار کے روز شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے متحدہ عرب امارا ت کے مشہور ریپر(گلوکار) کو اپنے گھر میں غیر قانونی منشیات کاشت کرنے اور اپنے پاس رکھنے کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

گلوکار جی سی سی نیشنل ہے۔

دبئی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مشہور سنگر نے اپنے گھر میں بھنگ کے پودے لگا رکھیں، جس کے بعد گلوکار کے خلاف کریمنل کورٹ میں مقدمے شروع کیا گیا تھا۔

مزید برآں، پولیس نے بزنس بے ایئریا میں گلوکار کے گھر سے اسکے قبضے سے بھی منشیات برآؐمد کی تھیں۔

اس مقدمےمیں سنگر کے علاوہ اس کے گھر سے ایک خاتون اور دو دیگر مردوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نےمدعاعلیہ کے گھر سے چرس اور منشیات اگانے والا سامان بھی برآمد کیا۔

عدالت نے سنگر کو مقدمے میں قصوار قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button