متحدہ عرب امارات

انڈونیشیاء میں بگھدڑ سے ہونے والی ہلاکتوں پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے انڈونیشین ہم منصب سے تعزیت کی ہے

خلیج اردو
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت شیخ محمد بن زاید النہیان نے انڈونیشیا کے صدر سے ان کے ملک میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عزت مآب نے انڈونیشن صدر جوکو ویدوڈو کو آج مشرقی جاوا صوبے میں فٹ بال میچ میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں پر ایک تعزیتی کیبل بھیجا ہے۔

کیبل میں صدر شیخ محمد نے افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیاء کے ایک اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ میں سنیچر کو بھگدڑ اس وقت مچی جب پولیس نے ان افراد پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جنھوں نے پچ پر حملہ کیا تھا۔

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے میچوں میں پولیس کے ذریعے ’ہجوم کو کنٹرول کرنے والی گیس‘ کا استعمال کر نے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعے میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق 125 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button