متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : صدر شیخ خلیفہ نے ملک میں جمعہ کے روز بارش کیلئے نماز استسقاء پڑھنے کی ہدایت کردی

خلیج اردو
07 نومبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اگلے جمعہ 12 نومبر کو ملک بھر میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔

بارش کیلئے دعا کے طور پر پڑھی جانے والی نماز کو عربی میں نماز استسقاء کا کہا جاتا جہاں نماز جمعہ سے پہلے دس منٹ کیلئے نماز پڑھی جائے گی۔

شیخ خلیفہ نے ملک میں رہنے والے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہوکر بارش کیلئے دعا مانگیں۔ نماز استسقاء پڑھنا پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سنت ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button