متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات کی جانب سے افغانستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

خلیج اردو
02 مئی 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے صوبہ لوگر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

ہفتے کو ایک بیان میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اس بزدلانہ عمل کی سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور ہر طرح کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے جس کا مقصد تمام مذہبی اور انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

وزارت کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا ہے اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button