متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹاپ کلاس کے جیم خانے اب ویکسینشن کا کورس مکمل کرنے والوں کو مفت میں انٹری دیں گے

خلیج اردو
02 مئی 2021
دبئی : دبئی میں وہ رہائشی جو کرونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوا چکے ہیں ، ان کو جیم خانوں میں مفت انٹری دی جائے گی۔ اس حوالے سے دبئی سپورٹس کونسل نے ایک انیشیٹیو لنچ کیا ہے کہ جس کا نام ایوری ون ایز ریسپانسبل فار ایوری ون ہے۔

رہائشیوں کو جنہوں نے کرونا وائرس کے ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرلی ہیں انہیں گولڈن جم ، فٹنس فرسٹ ، دی ویئر ہاؤس ، فٹنس 360 ، دی سیونس ، جسٹ پلے ، اور زابیل لیڈیز کلب تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔

رہائشی 3 مئی سے 13 مئی تک اس پیش کش کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اس اقدام میں حصہ لینے والے کلب ، جم اور فٹنس سنٹرز دو ہفتوں کیلئے ہر ایک کیلئے جو وزارت صحت و روک تھام یا دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعہ منظور شدہ کرونا وائرس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا حامل ہو ، مفت انٹرے دے گا۔

اسپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ فٹنس انڈسٹری کے سب سے بڑے ناموں کی مناسب رہنمائی کے ذریعہ عوام کو جسمانی طور پر فعال طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام سے کمیونٹی کے ان تمام ممبروں کو بھیفائدہ ہوگا جنھیں کرونا ویکسین کی پوری خوراک موصول ہوئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button