متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:محظوظ قرعہ اندازی میں کئی خوش نصیب افراد ایک ملین درہم جیت گئے

خلیج اردو

ابوظہبی:ہفتے کو ہونے والی 60ویں ہفتہ وار محظوظ لائیو قراندازی میں 36 خوش نصیب افراد نے مجموعی طور پر ایک ملین درہم کا دوسرا انعام جیت لیا۔قراندازی جیتنے والے ان تمام افراد نے انفرادی طور ہر 27,777 درہم حاصل کئے۔دوسرا انعام جیتنے والے تمام افراد کے پانچ میں سے چار نمبر میچ ہوئے۔

 

قرعہ اندازی میں تین انتہائی خوش قمست افراد نے انفرادی طور پر ایک لاکھ درہم کی انعامی رقم جیتی۔ان تینوں افراد کے پانچوں کے پانچوں نمبر قرعہ اندازی میں میچ ہوئے۔

 

 چودہ سو تینتیس افراد نے انفرادی طور پر 350 درہم کی انعامی رقم جیتی ۔ان افراد کے پانچ میں سے تین نمبر میچ ہوئے۔

محظوظ کی اس قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر اٹھارہ لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی۔

 

جو افراد محظوظ کی اگلی قرعہ اندازی میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ ویب سائٹ پر جاکر ریجسٹریشن کرواسکتے ہیں یا 35 درہم کی پانی کی بوتل خریدیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button