متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مفت فلو ویکسین کون اور کہاں سے لگوا سکتا ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اس مہینے تمام اماراتیوں اور ان تمام افراد کو زکام کی ویکسین مفت لگانی شروع کر دی جائے گی جنہیں بیماری لگنے کا خطرہ زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ باقی تمام افراد یو اے ای بھر کے سرکاری اور نجی ہیلتھ سنٹروں سے 50 درہم کے عوض ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ہائی رسک افراد درج ذیل ہیں:

  • حاملہ خواتین
  • 5 سال سے کم عمر بچے
  • ہیلتھ کیئر ورکرز
  • 60 سال سے زائد عمر کے افراد
  • دیگر بیماریوں جیسا کہ شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو ہائی رسک افراد کے گروپ میں شامل کیا جاتا ہے۔

ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کے شعبہ انفکشن ڈیزیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ الہسنی کا کہنا تھا کہ "جیساکہ زکام کا سیزن شروع ہونے والا ہے لہذا ہم تمام افراد کو جلد از جلد انفلوائنزہ ویکسین لگوانے کی ترغیب دیتےہیں”َ۔

ڈاکٹر فریدہ نے ایک سوال کےجواب میں کہا ہے کہ جس کسی کو بھی زکام کی علامات ظاہر ہوں اسے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ ایسے افراد کو سب سے پہلے خود کو آئسولیٹ کرنا چاہیئے اور پھر بہتر تشخیص کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ اگرکورونا ٹیسٹ منفی آتا ہے تو پھر انہیں انفلوائنزہ کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کمزور قوت مدافعت کے نظام کے حامل افراد کے لیے زکام یعنی نزلہ کھانسی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ لہذا جلد از جلد فلو ویکسین لگوانی چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button