متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے نئے انقلابی اقدامات کر لیے

خلیج اردو
22 فروری 2021
ابوظہی : متحدہ عرب امارات میں منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے وزارت انصاف نے کچھ ایسے انقلابی اقدامات کر لیے ہیں جن میں خصوصی عدالتیں اور تحقیقاتی کمیٹی کا قیام شامل ہے جو شمالی امرات میں خاص کر انسداد منی لانڈرنگ کیلئے کام کرے گی۔

ڈاکٹر طارق الرشید جو کہ عجمان کا پبلک پراسیکویشن کا ممبر ہے اور قومی کمیٹی برائے انسداد منی لانڈرنگ اینڈ فنانسنگ آد ٹیررزم اینڈ ایلیگل آرگنائزیشن کے بھی فعال ممبر ہیں ، کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں سلطان بن سعید آلبادی کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے علاوہ وزیر انصاف نے منی لانڈرنگ کے انسداد کیلئے عجمان ، شارجہ ، ام القوین اور فوجیرہ میں خصوصی عدالتیں قائم کیجائیں گی۔ اس کے علاوہ منجمد اور ضبط شدہ اکاؤنٹس کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

اٹرنل جنرل کے دفتر میں کمیٹی برائے انصاف اور انسداد منی لانڈرنگ کیلئے بنی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے کہ وزارت انصاف تحقیقات اور مقدمات کی سماعت سے متعلق عمل کو عالمی معیار کے مطابق دیکھتی ہے ۔

انہوں نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے ایک ٹریننگ کورس سے خطاب کرتے ہوئے یہ گفتگو کی ۔ اس میں ججز اور پبلک پراسیکوشن کیلئے مختلف کیسز کے حوالے سے مواد بھی موجود تھا۔

اکتوبر 2020 میں وزارت انصاف نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے اقدامات میں 200 سے زائد لا فرم کے لائنسس منسوخ کردیں جو منی لانڈرنگ کیلئے دیئے گئے ہدایت نامہ اور ضوابط پر عمل نہیں کررہے تھے۔ وزارت کے مطابق ان وکلاء کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا جو مختلف احکامات پر عمل درآمد نہیں کی گئی تھی۔

وزارت انصاف کے حکام نے کہا ہے کہ ان لاء فرم کو 50 ہزار سے 5 ملین درہم کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button