عالمی خبریں

چین نےبھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ کی ویڈیو جاری کردی

چین نے بھارت کیساتھ لداخ میں ہونے والی جھڑپ کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ گزشتہ برس ہونے والی دو بدو لڑائی میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
چین نے جھڑپ کے وقت جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے اموات کی تعداد ظاہر نہیں کی تھی۔ گزشتہ ہفتے بھارت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد فریقین میں کشیدگی کسی حد تک کم ہوگئی ہے۔

جمعہ کو چین نے وادی گلوان میں جھڑپ کے دوران اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے جس میں فریقین ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ آور ہورہے ہیں۔
چین کے سرکاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوج سے جھڑپ میں ہلاک 4 فوجیوں کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button