متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی 2021 میں 12 شاندار کامیابیاں

خلیج اردو 14 دسمبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے شاندار کامیابیوں کے ساتھ حال ہی میں اپنی گولڈن جوبلی منائی۔متحدہ عرب امارات کی قیادت اگلے پچاس برسوں میں مزید ترقی اور کامیابیوں کے لیےپرامید ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 2021 میں ملک کی کارکردگی کو غیرمعمولی قرار دیا۔

متحدہ عرب امارات کی قیادت کے پاس خوش ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔متحدہ عرب امارات 2021 کے دوران مسابقتی رپورٹ ۔۔۔میں 152 اشاریوں میں پہلے نمبر پر رہا۔متحدہ عرب امارات کی 2021 میں 12 اہم کامیابیاں درج ذیل ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے قانون سازی میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے 40 نئے قوانین متعارف کرائے۔معیشت ،سرمایہ کاری اور تجارت سے متعلق قوانین میں اصلاحات سمیت فوجداری قوانین میں بھی نرمی کی گئی۔


متحدہ عرب امارات کی حکومت نے لیبر مارکیٹ کی لچک اور پائیدار کو بڑھانے اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لیبر ریفارمز بھی متعارف کرائے۔


خطے کی پہلی ورلڈ ایکسپو میں لاکھوں ملکی اور غیرملکی افراد نے شرکت کی۔


اٹن کیپٹل کی طرف سے جاری کردہ گلوبل پاسپورٹ انڈیکس میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا۔متحدہ عرب امارات رات کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو دنیا کے 98 ممالک میں بغیر ویزے کےداخلے کی اجازت ہے۔54 ممالک آمد پر ویزہ دیتے ہیں جبکہ 46 ممالک میں داخل ہونے سے پہلے ویزہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

 مختلف گلوبل انڈیکسس نے متحدہ عرب امارات کو دنیا میں محفوظ ترین جگہ قرار دیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے 95 فیصد رہائشیوں نے رات کو اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ قرار دیا۔


متحدہ عرب امارات دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے تمام شہریوں نے کرونا کی ایک ویکسین ضرور لگوائی ہے۔


عرب دنیا کا پہلا بین سیاروں کا مشن ہوپ پروب رواں سال فروری میں مریخ پر پہنچا۔


ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت دنیا میں سب سے زیادہ قابل اعتماد حکومتوں میں شامل ہے۔دنیا بھر نے کرونا سے نمٹنے اور اپنے باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کی تعریف کی۔


متحدہ عرب امارات کی معیشت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہے۔


متحدہ عرب امارات ہنرمند افراد کو راغب کرنے اور انکو مواقع فراہم کرنے میں پہلے نمبر پر رہا۔


متحدہ عرب امارات قانون کی پاسداری کے لحاظ سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا بہترین ملک قرار دیا گیا۔


آئی ایم ڈی ورلڈ مسابقتی سالانہ کتاب میں متحدہ عرب امارات کو "بیوروکریسی کی عدم موجودگی” پر عالمی سطح پر پہلے اور "حکومتی پالیسی کی موافقت” کے اشارے پر دوسرے نمبر پر رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button