متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: حمل شروع ہونے کے سات ماہ بعد پیدا ہونے والا بچہ جس کا وزن صرف 380 گرام

خلیج اردو 14 دسمبر 2021
ابوظہبی:19 مارچ 2021 کو اٹھائیس ہفتوں کے حمل کے بعد سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہونے والے محمد نامی بچے کا قد 27 سینٹی میٹر جبکہ وزن صرف 380 گرام تھا۔تفصیلات کے مطابق 31 سالہ راون ابراہیم محگوب البشیر جب سات ماہ کی حاملہ تھیں تو جنین کی تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔یہ اس بات کی علامت تھی کہ بچہ ماں کے پیٹ میں ٹھیک نہیں ہے اور اسے مکمل طور پر آکسیجن نہیں مل رہی۔

 

سوڈانی جوڑے کے ہاں پہلے بھی قبل ازوقت بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کی بیٹی لوگینی حمل شروع ہونے کے 32 ہفتوں بعد پیدا ہوئی۔اس لئے جوڑے کو اس بار اپنا بچہ کھونے کا ڈر تھا۔

 

ابوظہبی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کی جان کو کئی خطرات سے بچایا۔بچے نے 124 دن انتہائی نگہداشت میں گزارے۔ڈاکٹروں کے مطابق محمد نامی یہ بچہ انتہائی کم پیدائشی وزن، سانس کی کمی، الیکٹرولائٹ کے عدم توازن اور گریڈ ون کے انٹراوینٹریکولر ہیمرج کے ساتھ پیدا ہواتھا۔ان بیماریوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔

 

ڈاکٹروں کے مطابق پیدائش کے وقت محمد کے دل کی دھڑکن بہت کمزور تھی۔بچے کو زندہ رکھنے کیلئے دھڑکن کو فوری بحال کرنا ضروری تھا۔میڈیکل ٹیم کی بروقت کوششوں سے دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کے ساتھ ہی بچے کی حالت میں بہتری آئی۔
بچے کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون ڈاکٹر کے مطابق پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف تین سو پچاس گرام تھا۔پیدائش کے وقت 500 گرام سے کم وزن کے بچوں کا بچنا بہت مشکل ہوتا ہے ہے لیکن ننھے محمد نے تمام بیماریوں کو شکست دی۔

محمد کے والدین کے مطابق اس کی پیدائش کے بعد کا مرحلہ ان کے لیے آسان نہ تھا لیکن وہ خوش تھے کہ محمد صحت یاب ہوا۔محمد کو چار ماہ ہسپتال میں گزارنے کے بعد 21 جولائی 2021 کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ اس وقت محمد کا وزن ڈھائی کلو سے زیادہ ہوچکا تھا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button