متحدہ عرب امارات

بھارت: اسمارٹ موبائل فون خریدنے کے لیے پیسے نہ ملنے پر 15 سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس نے محض لوگوں کو مریض بنا کر ہی انکی جان نہیں لی بلکہ اس موذی وائرس نے اور بہت سارے طریقوں سے لوگوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور بیشتر کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

کورونا کےباعث جہاں کاروبار بند ہوئے تو وہیں اسکول بھی بند ہوئے اور بچوں کو آئن لائن تعلیم حاصل کرنے کا پابند کر دیا گیا۔ اس آئن لائن تعلیم نے غریب طلبہ کے لیے بہت سارے مسائل کھڑے کر دیے ہیں، لکھوں کروڑوں بچوں کے پاس آن لائن تعلیم کے لیے کمپیوٹر یا موبائل نہیں ہیں اگر کمپیوٹر یا موبائل موجود ہے تو انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

ان مسائل کے باعث دنیا بھر میں بہت سارے اندوہناک واقعات پیش آئے ہیں۔ جسیا کہ حال ہی میں بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاؤں میں ایک بچی نے صرف اس لیے خود کشی کر لی کہ اس کی ماں اسے اسمارٹ موبائل فون نہیں دلا سکتی تھی تاکہ وہ آن لائن کلاسیں لے سکے۔

بدھ کے روز پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 15 سالہ لڑکی سیکنڈری سکول کی طالبہ تھی ور کورونا کے باعث اسے بھی دیگر طالبات کی طرح آن لائن کلاسیں لینی تھیں، جس کے لیے وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنی ماں سے اسمارٹ فون دلانے کا کہ رہی تھی لیکن اس کی ماں ایک بیوہ ہے اور اس کی آمدن اتنی نہیں تھی کہ وہ ایک اسمارٹ موبائل فون خرید سکے۔

تاہم، پولیس کے مطابق موبائل فون نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر طالبہ نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے تفتیشی اہلکار بالکرشنا جگدیل کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ گزشتہ بدھ کو کرد شہر سے 15 کلومیٹر دور اوند نامی گاؤں میں پیش آیا۔

جگدیل نے انڈین نیوز ایجنسی کو مزید بتایا کہ” متاثرہ بچی جس کا نام ساکشی ابصاحب ہے پنڈت جی بی پینٹ ہائی سکول میں سیکنڈری کلاس کی طالبہ تھی، جسے کورونا کے باعث گزشتہ کچھ مہینوں سے آن لائن کلاسیں حاصل کرنا ضروری تھیں”۔

لیکن اس کی ماں سواتی جو کہ ایک بیوہ ہے اور گاؤں میں کھیتوں پر مزدوری کرتی ہے۔ اور اس کی آمدن اتنی نہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو موبائل خرید کر دے سکے۔

23 ستمبر کی صبح جب سواتی کام پر جانے لگی تو ساکشی نے ایک بار پھر اس سے موبائل خرید کر دینے کا کہا جس پر اس کی ماں نے ایک بار پھر انکار کر دیا۔

ماں کے کام پر چلے جانے کے بعد ساکشی نے خود کو پھندے کے ساتھ لٹکا کر خودکشی کر لی، جو ہمسایوں کو اور دیگر فیملی ممبران کو مردہ حالت میں ملی۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں موت کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہ ہونےپر کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button