ٹپس / سٹوریمتحدہ عرب امارات

دبئی آنے والے رہائشیوں کو سفر سےقبل اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

کورنا وبا کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں سفری پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔ جس کے باعث اکثر رہائشی بیرون ملک پھنس گئے تھے۔ اور کچھ کے ویزے ایکسپائر ہوچکے تھے، اور باہر پھنسے رہائشیوں میں واپسی سے متعلق طریقہ کار میں کے بارے معلومات میں کمی کی وجہ سے بے چینی پائی جاتی تھی۔

تاہم، اب متحدہ عرب امارات معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹ رہا ہے، اور بیرون ملک پھنسے افراد کو واپس آںے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ دبئی کے علاوہ دیگر امارات نے واپسی کےلیے آئی سی اے کے اجازت نامے کی شرط بھی ختم کر دی تھی ، تاہم دبئی نے واپس نے آنے والے تمام رہائشیوں کے لیے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری قرار دیا ہے۔

دبئی میں ویزوں سے متعلق معاملات کو دیکھنے والے مرکز آمر سنٹر کے ڈائریکٹر میجر سلیم بن علی نے حال ہی میں نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ دبئی آںے والے رہائشیوں GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

جس کی میعاد 30 دن ہوگی۔

میجر سلیم کا کہنا تھا کہ ” دبئی کے رہائشی سفر سےپہلے بھی اجازت نامے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، اور دبئی سے باہر جانے والے رہائشیوں کو چاہیے کہ ملک سے باہر جانے سے پہلے ہی واپسی کے اجازت نامے کے لیے اپلائی کر دیا کریں”۔

انکا کہنا تھا کہ ہر بار ملک میں واپس آںے کے لیے نیا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ اور اجازت نامے کی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں رہائشی 5 دن کے بعد پھر سے درخواست دے سکتے ہیں۔

میجر علی کا مزید کہنا تھا کہ اجازت نامہ حاصل کرنے لیے دی گئی درخواست اگر مسترد ہوجاتی ہے تو رہائشیوں کو چاہیے کہ درخواست مسترد ہونے کی وجہ جاننے  کے لیے وہ آمر سے سنٹر سے رابطہ کریں۔

آمر سنٹر سے رابطے کے لیے 0097143139999 پر کال کریں یا اس ایڈریس [email protected] پر ایمیل کر سکتے ہیں۔

اور میجر علی کے مطابق دبئی میں داخلے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد مسافر شارجہ ایئر پورٹ سے بھی یو اے ای میں داخل ہو سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button