خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امریکہ کی حوثی ملیشیا ء کی جانب سے اماراتی پرچم والے کارگو جہازکو ہائی جیک کرنےکی مذمت

خلیج اردو: امریکہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے الحدیدہ کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کے پرچم والے کارگو جہاز کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی بحیرہ احمر میں جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت اور علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حوثیوں کی کارروائیاں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب تمام فریقوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور سیاسی مذاکرات کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حوثی فورسز پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر جہاز اور اس کے عملے کو بغیر کسی نقصان کے رہا کریں اور تمام پرتشدد کارروائیاں بند کریں جو یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی عمل میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button