متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں منشیات سمگلر کے خلاف میگا آپریشن ، 59 افراد گرفتار ، اربوں مالیت کی منشیات برآمد

خلیج اردو
23 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایک ڈرگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے جو ملک میں منشیات کی ترسیل اور سمگلنگ میں ملوث تھا۔

وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سمگلرز کے خلاف آپریشن میں 59 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گینگ ملک میں منی لانڈرنگ سمیت دیگر سنگین جرائم مین ملوث تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ان کے بنک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا ہے جس میں 800 ہزار درہم تک کی رقم موجود تھی اور یہ اکاؤأنٹس مختلف 39 بنک میں کھولے گئے تھے۔

ان کے قبضے سے 72 کلوگرام تک کی منشیات قبضے میں لیں گئیں ہیں ۔

گرفتار افراد میں سے 33 پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف پبلک مقامات پر منشیات فروخت کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ 26 افراد پر الزام ہے کہ وہ منشیات کا پیسہ وصول کرنے کیلئے استعمال ہوتے تھے۔

وزارت داخلہ نے ایک ویڈیو میں دیکھایا ہے کہ فاضل افسران مختلف حصوں سے ان افراد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس مستعدئ جے ساتھ ان مجرمانہ سرگرمیون میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button