متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

ملازمت کے مواقع: دبئی دناتا میں بھرتیاں جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس گروپ کی ذیلی کمپنی دبئی دناتا کے تمام ڈیپاڑمنٹس میں بھرتیاں جاری ہیں۔  اور دبئی دناتا کورونا وائرس کے دوران نوکری سے نکالے جانے والے اپنے سابق ملازمین کو دوبارہ سے نوکریاں حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

دبئی دناتا کہ ترجمان نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "گو کہ حالات ابھی بھی مشکل ہیں لیکن اب دبئی میں ہماری کمپنی کے ایئرپورٹ آپریشنز میں متعدد آسامیوں پر بھرتی جاری ہے”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ "ہم ان آسامیوں کو اپنے سابق تربیت یافتہ عملے سے بھرنا چاہتے ہیں، جنہیں کورونا وائرس بحران کے دوران نوکریوں سے نکال دیا گیا تھا۔ اور ہم نے ان تمام ورکرز سے رابطہ کیا ہے اور انہیں دوبارہ سے نوکری پر واپس آنے کی دعوت دی گئی ہے”۔

خیال رہے کہ دبئی کے ایئرپورٹس دوبارہ سے کھلنے کے بعد مسافروں کی تعداد اور ایئر ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اور خیال کیا جا رہا کہ یو اے ای کی ایوی ایشن انڈسٹری سال 2021 میں 2020 کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ سال 2020 کورونا کے باعث لاک ڈاؤن لگنے کی وجہ سے ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے برا ترین سال رہا ہے۔

یکم اکتوبر کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2020 میں صرف مشرق وسطی میں ایوی ایشن انڈسٹری میں 3 لاکھ 23 ہزار لوگ اپنی نوکریاں کھوئیں گے۔ جبکہ مشرق وسطی میں ایوی ایشن کی صںعت میں کل ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار ہے۔

لہذا درج بالا ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے دناتا کی طرف سے بھرتیوں کا فیصلہ ایوی ایشن انڈسٹری میں بحالی کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

دناتا کہ ویب سائٹ کے مطابق انکے 15 ہزار ملازمین ہیں جو 140 ایئرلائنز اور سالانہ 80 ملین مسافروں سے متعلق ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button