متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں ماہ رمضان کا آغاز کب ہوگا اور پہلا روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہونے کا امکان ہے۔ اور پہلا روزہ 14 گھنٹوں کا ہوگا۔

عرب فیڈریشن فار سپیس اینڈ آسٹرانومی کے رکن اور شارجہ کے ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں پہلا روزہ 14 گھنٹوں اور 14 مںٹوں کا ہوگا۔ تاہم ملک کے بعض حصوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

سحری کا وقت 4 بج کر 27 منٹ پر ختم ہو گا جبکہ مغرب کی نماز 6 بج کر 41 منٹ پر ہوگی۔

الجروان کے مطابق "یو اے ای میں رمضان کا چاند 12 اپریل کی شام 6 بج کر 31 منٹ پر نظر آنے کا امکان ہے۔ جس کا مطلب ہےکہ یو اے ای میں ماہ مقدس کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا”۔

انہوں نے ماہ شوال کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ شوال کا چاند 11 مئی کی رات کو پیدا ہوگا جو کہ 12 مئی کو نظر آنے کی امید ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ 13 مئی کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔

احتیاطی تدابیر:

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے ملک بھر میں ماہ رمضان کے دوران مخصوص قواعد و ضوابط نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں ماہ رمضان کے دوارن عبادات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا اور سحر و افطار کے کھانے تقسیم کرنے، اور رمضان ٹینٹوں پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔

درجہ حرارت میں اضافہ:

ماہ رمضان کے دوران ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری جبکہ کم سے درجہ حرارت 21 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔  اور رمضان کے آخر تک درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button