متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے دو نئے خلا بازوں کا انتخاب کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ ذریعے یو اے ای کے دو نئے خلا بازوں کا اعلان کیا۔

دونوں نئے خلابازوں میں سے ایک محمد الملا جب کے دوسری عرب دنیا کی سب سے پہلی خاتون ماہر فلکیات نورا المطروشی ہیں۔

یاد رہے کہ  4 ہزار درخواست گزاروں میں سے ان دو افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اور یہ دونوں جلد ہی ناسا کے خلا بازی کے پروگرام میں تربیت حاصل کریں گے۔

شیخ محمد نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے "ہم اس موقع پر اپنے ملک کو مبارک مباد پیش کرتےہیں، اور ہم امید کرتے ہیں دونوں ماہرین یو اے ای نام آسمان کی بلندیوں تک پہنچائیں گے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button