متحدہ عرب امارات

دبئی: اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر لوگوں کی پلاسٹک سرجری کرنے والی خاتون گرفتار

خاتون سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے بکنگ کرتی تھی اور پھر مریضوں کو اپنے فلیٹ میں بلا کر انکی سرجری کر تھی۔

 

خلیج اردو آئن لائن:

تفصیلات کے مطابق دبئی میں اپنے گھر پر بغیر لائسنس کے لوگوں کی پلاسٹک سرجری کرنے والی ایک یورپیئن خاتون کو دبئی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔  یہ گرفتاری دبئی پولیس اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مشترکہ آپریشن کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے۔

اس گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاشی جرائم کی انسداد  کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عمر محمد بن حماد نے بتایا کہ حکام کچھ عرصے سے مشتبہ خاتون کی نگرانی کر رہے تھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ”دبئی پولیس اور ڈی ایچ اے کے کمرشل فراڈ اور اینٹی ہیکنگ سیکشن کی مشترکہ ٹیم  ایک خاتون افسر کی مدد سے ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی”۔

اس گرفتاری میں خاتون آفسر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جس نے کسٹمر بن کر ملزمہ کو فون کیا اور کاسمیٹک انجیکشن لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کی۔ تاہم جب ملزمہ خاتون افسر کے علاج کےلیے تیاری کر رہی تھی تو پولیس نے چھاپہ مار کر خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

کرنل عمر نے بتایا کہ اس چھاپے کے دوران ” خاتون کے فیلٹ سے پلاسٹک سرجری کے لیے طبعی سامان قبضے میں لیا ہے۔ اور اس کے علاوہ پولیس نے ایسی رسیدیں بھی قبضے میں لیں ہیں جن سے ثابت ہوتا کہ بوٹاکس، فلرز اور دیگر علاج کے لیے مواد خریدا گیا تھا”۔

Image Credit: Khaleej Times

سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمال سالم الجالف نے کہا کہ خاتون یہ سب کام  اپنے گزشتہ تجربے کی بنا پر کر رہی تھی۔  انکا مزید کہنا تھا کہ خاتون ” اپوائنٹمنٹ بک کرنے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ اپنی سروسز کو فروغ دے رہی تھی اور مریضوں کو اپنے فلیٹ پر بلاتی تھی۔”

جمال سالف کا مزید کہنا تھا کہ خاتون نے کورونا وائرس کی وجہ سے پلاسٹک سرجری ہسپتال بند ہونے کا فائدہ اٹھایا۔

تاہم ان کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن اشتہارات پر یقین کرنے سے پہلے انکی تصدیق کر لیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button