متحدہ عرب امارات

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ: حکومت نے ماسک نہ پہننے پر جرمانے سمیت دیگر ایس او پیز کا اعلان کردیا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے پیش نظر حکومت پاکستان نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کو مانیٹر کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈر آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے جمعے کے روز متعدد ایس او پیز کا اعلان کیا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

20 نومبر سے ان ڈورز (بند جگہوں) میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ جب کے کھلے میدان میں شادی کی اجازت ہوگی جس میں زیادہ سے زیادہ 1 ہزار مہمانوں کو مدعو کرنے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اور عوامی مقامات پر ماسک  نہ پہننے پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 روپے ہے۔

ان شرائط کا اطلاق کب سے ہوگا؟

گھر سے کام کرنے اور ماسک پہننے کی شرط کو ہفتے کے روز سے ملک بھر میں لازم قرار دے دیا گیاہے۔ جبکہ بند جگہوں، یعنی گھروں یا ہالوں میں شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے پابندی عائد کردی جائے گی۔

این سی او سی کے ایک اعلی عہدیدار نے پاکستان کے نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا 16 بڑھے شہر کورونا کے پھیلاؤ کے بڑے مراکز ہیں۔ وہاں یہ پابندیاں 31 جنوری 2021 تک نافذالعمل رہیں گیں۔

جن شہروں میں یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ درج ذیل ہیں:

کراچی،  لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدر آباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور، کوئٹۃ، گجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، ایبٹ آباد۔

Source: Express Tribune, Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button