متحدہ عرب امارات

کورونا وبا نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم سب کی تقدیر ایک ہے، شیخ محمد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا متحدہ عرب امارات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک میٹنگ میں پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات رواداری، آزادی اور پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات نے جو متنوع کمیونٹی پر مشتمل ماڈل اپنایا ہے وہ اقوام متحدہ کے ماڈل سے مطابقت رکھتا ہے۔ جس کے تحت متحدہ عرب امارات نے اپنے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھول رکھے ہیں۔

شیخ محمد نے مزید کہا کہ "تمام ممالک اور اقوام یہ جانتی ہیں کہ حقیقی خوشی باہمی تعاؤن سے آتی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ طاقت تنوع اور یکجہتی میں پنہاں ہے”۔

انہوں نے کورونا وائرس اور اس کے اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاؤن کیے بغیر کسی کا مستقبل محفوظ نہیں ہے۔ اور کوئی بھی قوم خود کو باقی دنیا سے الگ تھلگ نہیں کر سکتی”۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ "اس بحران نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم سب کی تقدیر ایک ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاؤن نہایت ضروری ہے”۔

شیخ محمد نے یو اے ای کے کورونا وائرس سے نمٹںے کے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس چیلنج کو مواقع میں تبدیل کیا اور یہ مواقع جدت اور انسانی ترقی سے متعلق ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے اپنی تقریر میں دبئی ایکسپو کے بارے میں بھی بات کی، جو اکتوبر 2021 میں شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا اس بار ایکسپو پہلے سے زیادہ جدت و اختراع پر مشتمل ہوگا۔ اور دبئی اور یو اے ای دنیا کو حیران کر دے گا۔

اور انہوں نے اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے بہتر مستقبل کی فراہمی کے لیے اتحاد اور تعاؤن کی اہمیت پر زور دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button