فن و فنکارمتحدہ عرب امارات

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی جانب سے شیخ ہمدان کے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے لیے تحائف

 

خلیج اردو آن لائن:

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ول سمتھ کیجانب سے شیخ ہمدان کے گھر پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے لیے تحائف خریدے گئے ہیں۔

ول سمتھ نے شیخ ہمدان کے جڑواں بچوں راشد اور شیخہ کے لیے خریدے گئے تحائف کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویر بھی انسٹگرام پر شیئر کی۔

شیخ ہمدان نے تحائف کی تصویریں انسٹاگرام پر اپنے 12 ملین کے قریب فالورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ول سمتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تحائف کے اوپر دونوں بچوں کے علیحدہ علیحدہ نام لکھے گئے ہیں اور غبارے بھی لگائے ہیں۔

یاد رہے کہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ہاں گزشتہ ہفتے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس سے پہلے بھارتی فلم اداکار سنجے دت نے بھی شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو ان کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش پر مبارک باد دی تھی۔

شیخ ہمدان نے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور خدا کی اس رحمت پر خدا شکر ادا کیا تھا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button