پاکستانی خبریںفن و فنکار

آپ غزہ کے بچوں کے بارے میں کب بات کریں گی،علی ظفر کا ملالہ یوسفزائی سے سوال

لاہور: پاکستان کے ممتاز گلوکار اور اداکار علی ظفر نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزائی  کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان سے سوال کیا کہ آپ غزہ کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتی۔

 

یہ تب ہوا جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملالہ یوسفزائی کا افغان مہاجرین کیلئے کیا جانے والا ٹویٹ وائرل ہوا جس میں وہ پاکستان سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی ملک واپسی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کررہی ہے۔

 

ملالہ یسفزائی کے ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے سوال پوچھا کہ غزہ کے بارے میں کیا خیال ہے۔ آپ کم از کم غزہ میں بچوں کے حوالے سے تو بات کیجئے۔

 

 

علی ظفر نے سوال کیا کہ اگر کسی اور بات کیلئے نہیں تو کم از کم آپ غزہ میں متاثرہ بچوں کیلئے تو آواز اٹھائیں۔ آپ باثر ہیں اور آپ اثرورسوخ رکھی ہیں۔

 

راک اسٹار نے پوچھا ہے کہ کیا ہمیں آپ سے زیادہ کی توقع رکھنی چاہیئے؟

 

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزائی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ طالبان کے زیرکنٹرول افغانستان کیلئے بچوں ، بوڑھوں ، عورتوں کا پاکستان سے انخلا قابل تشویش ہے۔ ان کو عزت اور تحفظ چاہیئے۔

 

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان سے درخواست کرے کہ افغان مہاجرین کی اتنی تیز رفتار سے انخلا سے متعلق اپنی پالیسی میں نرمی کرے۔

 

 

علی ظفر یہ سوال کرنے والے پہلے ٹویٹر صارف نہیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین سمجھتے ہیں کہ ملالہ یوسفزائی کو بطور امن نوبل انعام یافتہ غزہ کے بچوں کے بارے میں بات کرنی چاہیئے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button