فن و فنکارعالمی خبریں

معروف بھارتی اداکار کمسن بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

خلیج اردو: بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کے معرف اداکار اور ناگن 3 ڈرامہ کے ہیرو پرل وی پوری کو کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے گزشتہ شب اداکار پرل پوری کو گھر سے گرفتار کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پرل پوری پر ساتھی اداکارہ کی کمسن بیٹی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق اداکار کے خلاف 2019 میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کی تحقیقات کے بعد اداکار سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب اداکار کو گرفتار کیا گیا۔

اس مقدمے میں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکار کو وسائی شہر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button