عالمی خبریں

کویت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کویت کی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے سرکاری نیوز ایجنسی کو منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ کویت میں دو خواتین میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ دونوں خواتین برطانیہ میں مقیم تھیں۔

حکام جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین نے برطانیہ سے کویت کے لیے روانگی سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروایا تھا، تاہم کویت پہنچنے پر جب انکا دوبارہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروایا گیا تو وہ مثبت آٰیا۔

کورونا ٹٰیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں خواتین کا مزید معائنہ کیا گیا جس سے کورنا وائرس کی نئی قسم B1.1.7 کی تصدیق ہوگئی۔

یاد رہے کویت نے 6 جنوری کو تاحکم ثانی برطانیہ براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تاکہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

کویت میں کورونا وبا کے آغاز سے ابتک کورونا کے 1 لاکھ 58 ہزار 244 کیسز سامنے آئے ہیں اور وائرس سے ابتک 948 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button