عالمی خبریں

بھارت: شارجہ سے کیرالہ سونا اسمگل کرتے ہوئے دو افراد گرفتار

اسمگلرز سونا جرابوں میں چھپا کر لے جا رہے تھےِ، ایئر انٹیلی جنس

 

خلیج اردو آئن لائن: بھارتی ریاستی کیرالہ کے کوزیکوڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر انٹیلی جنس یونٹ نے شارجہ سے آنے والے دو مسافروں کے قبضے سے 334 گرام سونا اور 230 گرام کے خام زیورات پکڑے ہیں۔

سونا اسمگلروں نے اپنی جرابوں میں چھپا رکھا تھا کہ جبکہ دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفشیش جاری ہے۔

اس کے علاوہ کمشنر کسٹمز کی جانب سے دبئی سے آنے والے دو مسافروں کے قبضے سے 464 گرام اور 468 گرام سونا،  سگرٹوں کے 45 کارٹن، اور چار آئی فون موبائل پکڑے ہیں۔ اسمگلروں کی جانب سے سوان ٹرالی بیگ کے فرایم میں چھپایا گیا تھا۔

مزید برآں ایئر انٹیلیجنس یونٹ نے ایک اور خاتون مسافر سے 77 اشاریہ 2گرام وزن کے سونے کا بسکٹ  قبضے میں لیا ہے۔

Source: Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button