عالمی خبریں

پیرس میں 85 سالہ فوٹوگرافر کی مصروف سڑک پر موت نے دل دہلا دیے

خلیج اردو: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 85 سال کے فوٹوگرافر کی شہر کی مصروف سڑک پر موت نے دل دہلا دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس فوٹوگرافر رینی رابرٹ ریبلک اسکوائر پیرس پر رات کو چہل قدمی کے دوران پھسل کر گر گئے۔

فوٹوگرافر 9 گھنٹے تک بے یارو مددگار سڑک پر پڑے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہ آیا اور وہ ٹھنڈ کے باعث انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 19 اور 20 جنوری کی رات کو پیش آیا۔ خوشبوؤں کے شہر میں لوگوں کی بے حسی نے سب کو سوچنے پر مجبور کردیا اور کئی افراد نے معاشرے کو بے حسی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button