خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے رہائشیوں کی مطلع کیا گیا ہے کہ ہر ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی الشندغة ٹنل جزوی طور پر بند رہے گی۔
ٹنل بر دبئی سے ڈیرا کی طرف سے بند رہے گی۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹنل بند رکھنے کے وقت کے بار میں بھی بتایا گیا ہے۔
30 اکتوبر بروز جمعہ، ٹنل رات ساڑھے بارہ بجے سے صبح ساڑھے دس بجے تک بند رہے گی۔
جبکہ 31 اکتوبر بروز ہفتہ، ٹنل رات ساڑھے بارہ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بند رہے گی۔
لہذا ان دنوں میں ان اوقات کار کے دوران حکام کی جانب سے عوام کو متبادل راستہ یعنی المکتوم پل اور الغرہود پل استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔
مزید برآں، ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کی تاخیر کا بھی امکان ہے۔
A delay is expected on the trips' schedule of #DubaiBus routes (X13, X02, 8, 95, C01, C03, C07, C09, C18, E306 and X23) amid the closure of Al Shindagha Tunnel, due to diverting the affected bus routes per the closure hours. Please depart early on your trips.
— RTA (@rta_dubai) October 29, 2020
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کے X13,X02,8,C01, C03,C07, C09, C18, E306, اور X23 روٹس متاثر ہونے کا امکان ہے۔
Source: Khaleej Times