پاکستانی خبریںسپورٹس

پاکستان سپر لیگ 9 جون کو ابوظہبی میں دوبارہ شروع ہوگی، پی سی بی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچ دوبارہ سے کروانے کے راہ میں حائل رکاؤٹوں کو ہٹا لیا گیا ہے لہذا پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچ 9 جون سے ابوظہبی میں شروع ہوں گے۔

جبکہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل 24 جون کو ہوگا اور اسکے بعد پاکستانی قومی ٹیم اگلے ہی دن ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی۔

یو اے ای میں بقیہ میچوں کے لیے پی سی بی نے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعہ چھ فرنچائزز کے کھلاڑیوں اور ٹیم عہدیداروں کو یو اے ای پہنچایا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ’سرفراز احمد‘ سمیت کچھ کھلاڑی کمرشل پروازوں میں ابوظہبی پہنچے ہیں۔

سرفراز کو ایک مرتبہ کراچی سے کمرشل میں فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سرفراز اگلے دن کی پرواز حاصل کر کے ابوظہبی پہنچے۔

پی سی بی کے چیئرمین کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” "پی سی بی اور (چھ) فرنچائزز کے مابین اتفاق رائے تھا کہ بقیہ میچوں کو 2021 میں مکمل کرنا لازمی کروایا جائے  تاکہ ہم 2022 میں پی ایس ایل 7 کروا سکیں”۔

خیال رہے کہ مارچ میں متعدد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button