متحدہ عرب امارات

دبئی: مینجر سے ڈیڑھ لاکھ درہم لوٹنے والے افریقی گروہ کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں ایک شخص کو اسکی منگیتر کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنانے اور پھر اس سے ڈیڑھ لاکھ درہم لوٹنے والے 4 افریقی باشندوں کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

واقعہ گزشتہ سال اکتوبرہے کہ جب ایک افریقی مینجر نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی کے اسے اس کے گھر میں گھس کر ایک افریقی گروہ نے  اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس سے رقم لوٹ لی گئی ہے۔

دکیتی کے دن متاثرہ شخص کے گھر کے دروازے پر گھنٹی بجی۔ اس نے دروازہ کھولا تو 3 افریقی اس کے گھر میں گھس آئے۔ انہوں نے اس شخص کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کہتے رہے کہ اگر اس نے پیسوں والی سیف نہ کھولی تو وہ چھری سے مار دیں گے۔

زندگی بچانے کے لیے متاثرہ شخص نے سیف کھول دی اور ملزمان اس میں سے 1 لاکھ 50 ہزار درہم اور 800 ڈالر لے کر فرار ہوگئے۔

ملزمان کے فرار ہوجانے کے بعد متاثرہ شخص کی منگیتر نے اسے کھولا اور پھر واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا کہ متاثرہ شخص کی منگیتر بھی اس واقعہ میں ملوث تھی۔ کیونکہ متاثرہ شخص کے پاس رقم کی موجودگی کی اطلاع اس کی منگیتر نے ہی ملزمان کو دی تھی۔

تاہم، منگیتر اور تیسرا ملزم اب تک فرار ہیں۔ جبکہ پولیس نے پہلے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جنہیں عدالت نے قید کی سزا سنا دی ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button