عالمی خبریں

واٹس ایپ جلد دو نئے فیچر متعارف کروائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

واٹس ایپ کمپنی کے سربراہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں واٹس ایپ کے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ  تک چار مختلف ڈیوائسز سے رسائی حاصل کر پائیں گے۔

واٹس ایپ کے سربراہ کا ڈبلیو اے بیٹا انفو کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس فیچر آںے کے بعد واٹس ایپ آئی پاڈ پر بھی کھولا جا سکے گا۔

مارک زکربرگ نے بھی اسی ویب سائٹ کو تصدیق کی ہےکہ واٹس ایپ میں جلد ہی میسج غائب کردینے والا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔ جو میسج کے نئے تھریڈ میں میسجز کو خود کار طریقے سے عارضی بنا دیتا ہے۔

مزید برآں، واٹس ایپ کے سی ای او کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ میں ایسا فیچر بھی متعارف کروایا جائے گا جو میسجز کے غائب ہونے کے بعد انہیں ایک ہی بار دوبارہ دیکھنے کی اجازت دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درج بالا فیچرز جلد ہی واٹس ایپ کے بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید برآں، مارک زکربرگ نے واضح کیا ہےکہ ملٹی ڈیوائس فیچر کی وجہ سے ایک دوسرے کو بھیجے کے پیغامات کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button