پاکستانی خبریں

روس سے تیل کی خریداری کیلئے رابطوں میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

خلیج اردو
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے حوالے سے پاکستانی حمایت کی افواہوں کو یکسر مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایک مکمل بے بنیاد اور خیالی بات منسوب کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل نمائندگی پر پاکستان کی حمایت کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافے کی بھرپور مخالفت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔۔ پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے۔

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو ارکان کی جانب سے حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان توہین آمیز بیانات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے دنیا میں مذہبی آزادی پر مبنی رپورٹ میں دہرے میعار ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ارکان کو کٹہرے میں لائے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ حنا ربانی کھر کی زیر صدارت نیشنل کمیٹی برائے ایف اے ٹی ایف کام کر رہی ہے۔ بھارت کے مختلف حصوں میں ایٹمی مواد پکڑا جانا غیر معمولی اور ایٹمی پروگرام پر سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کیلئے ماسکو میں پاکستانی سفارتخانہ اور یہاں روسی حکام سے رابطہ میں ہیں ۔ ہم ہر وہ کام کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button