خلیجی خبریں

ویزا کی خلاف ورزی ،مدد کرنے والوں کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا ،سعودی حکام

خلیج اردو

ریاض :سعودی حکومت نے سعودی میں مقیم افراد اور آجروں کے لیے تنبیہ  جاری کیا ہے کہ ان لوگوں کی مدد نہ کریں جن کے پاس درست ویزا نہیں ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی نے پبلک سیکیورٹی اتھارٹی کا اعلان جاری کیا ہے، جس میں رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے ویزا کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملازمت، رہائش یا مدد کرنے سے گریز کریں۔

 

کوئی بھی شخص جو خلاف ورزی کرنے والے کی کسی بھی طریقے سے مدد کرتا ہے اس پر 100,000 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اسے چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ سزا پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر بھی کر دیا جائے گا۔

 

کوئی بھی آجر جس نے کسی ایسے فرد کو ملازمت پر رکھا ہے جو مناسب ویزا کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا ہے اسے 100,000 ریال تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور اسے چھ ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ان پر چھ ماہ کی مدت کے لیے بھرتی پر پابندی ہوگی۔ کوئی بھی سیلف ایمپلائڈ شخص جو ویزا کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا ہے اسے 50,000 ریال تک جرمانہ کیا جائے گا اور اسے چھ ماہ تک جیل کی سزا دی جائے گی۔ اس شخص کو بھی ملک سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔  اتھارٹی نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ مکہ المکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں (911) اور ملک کے باقی حصوں میں (999) کال کرکے ایسی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button