خلیجی خبریں

سعودی عرب، 70 سالہ شہری نے اسکول میں داخلہ لے لیا

خلیج اردو: ستر سالہ المصغری سعودی عرب کے شہرصبیا کے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر طالب علم ہیں-

صالح مفرح المصغری نےآل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس کے پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اسکول کی دوسری جماعت کے داخلے کا فارم پیش کیا تو پرنسپل نےان کے اس فیصلے کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا اورحوصلہ افزائی کی۔

المصغری نےمزید بتایا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع صبیا میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خرمی کے تعاون کی وجہ سے ملا جن کا انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا۔

صالح المصغری ایک عسکری ادارے کے ریٹایئرڈ ملازم ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button