خلیجی خبریں

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے والی ٹیم کا مشتبہ رکن فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔

خلیج اردو: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا مشتبہ شخص خالد اید الوطیبی کو پیرس سے باہر چارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص صحافی کے قتل کے الزام میں ترکی کو مطلوب 26 سعودی مشتبہ افراد میں سے ایک ہے۔

پولیس کے مطابق 33 سالہ خالد جو کہ سعودی شاہی محافظ ہے اپنے نام سے سفر ہی کر رہا تھا جبکہ گرفتار کرنے کے بعد اسے عدالتی حراست میں رکھا گیا۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو2018 میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button