خلیجی خبریں

سعودی عرب میں کورونا کی مریضہ کے ہاں تین بچوں کی پیدائش

الجوف ریجن میں کورونا کی مریضہ کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی ولادت ہوئی ہے ڈاکٹروں کے مطابق تینوں بچے کورونا وائرس سے محفوظ ہیں

 

خلیج اردو  –  ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق الجوف ریجن کے شہر سکاکا کے میٹرنیٹی ہسپتال میں کورونا کی مریضہ کو لایا گیا جن کے ہاں ولادت متوقع تھی

ریجن کے امور صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سرجری کے ذریعے بچوں کی ولادت ہوئی، تینوں بچے مکمل صحت مند ہیں جن کا ابتدائی ٹیسٹ کیا گیا جن میں کورونا وائرس نیگیٹو آیا۔

خاتون کو ہسپتال میں ہی کورونٹائن کیا گیا ہے تاکہ یہ وائرس بچوں میں منتقل نہ ہو سکے

زچہ اور تینوں بچوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہیں، نومولودوں کو ابتدائی طبی معائنہ کے بعد ہپستال کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے جب تک ان کی والدہ کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو نہیں اتا

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن کرنے والے عملے نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں جس کی وجہ سے وہ بھی کورونا وائرس سے محفوظ رہے

واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس میں مبتلا متعدد خواتین کے یہاں ولادت ہوئی جن میں نومولود اس وبائی مرض سے محفوظ رہے تاہم تین بچوں کی ولادت کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں زچہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button