متحدہ عرب امارات

دبئی کسٹمر کا ایکاونٹ فون سیم کارڈ سے ہیک 5۔4 ملین درہم چوری

کسٹمر کے ایکاونٹ سے 5۔4 ملین درہم ہیک کر کے نکال لئے گئے جس کے بعد اس نے عدالت سے رجوع کیا

(خلیج اردو ) دبئی کسٹمر کا ایکاونٹ ہیک 5۔4 ملین درہم چوری عدالت نے بینک کو رقم ادا کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔کسٹمر کے ایکاونٹ سے 5۔4 ملین درہم ہیک کر کے نکال لئے گئے جس کے بعد اس نے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے بینک کو رقم ادا کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے فیصلہ کسٹمر کے حق میں کر دیا ۔

بینک منیجر نے بتایا کہ ہمارا کسٹمر متحدہ عرب امارات میں کام کرتا تھا مگر ملک سے باہر چلا گیا ۔ باہر جانے کے بعد اس نے ایکاونٹ سے پیسے نکالنے چاہئے مگر ایکاونٹ میں رقم نہیں تھی ۔ جس پر کسٹمر ویزٹ پر دبئی واپس آیا اور بینک سے معلومات کی اور شکایت درج کرا دی ۔

تفصیلات کے مطابق بینک ایکاونٹ فراڈ سیم کارڈ کے ذریعے ہوئی جو کے ہیکر نے کسٹمر کے نام پر نکالا تھا ۔ سیم کارڈ نکالنے کے بعد انہوں نے بینک سے رابطہ کیا اور پن کورڈ تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ۔ پن کورڈ تبدیل کرنے کے بعد انہوں نے ایکاونٹ سے رقم نکالی جو کہ 5۔4ملین درہم تھی ۔
یہ فراڈ سال 2017 اور 2018 کے درمیان ہوا ۔رقم کی منتقلی ان لائن بینکنگ اور کیس نکالنے کے ذریعے ہوئی جبکہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی اشیاء خرید کر رقم کی ادائیگی بینک ایکاونٹ سے کی گئی ۔

عدالت نے تفتیش کے بعد بینک کی جانب سے غفلت برتنے پر قصوار بینک کو ٹھہرایا اور ایکاونٹ کی حفاظت کی ناکامی پر بینک کو جرمانہ کردیا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ بینک کسٹمر کی رقم منتقلی کا ذمہ دار ہے جو کہ فراڈ کو روکنے میں ناکام رہا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button