خلیجی خبریں

کویت نے براستہ کویت دیگر ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کے کویت ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ حکم نامے کے مطابق غیر کویتی مسافروں کو کویت ایئر پورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور ان مسافروں میں وہ ٹرانزٹ مسافر بھی شامل ہیں جو براستہ کویت کسی دوسرے ممالک کا سفر کرتے ہیں۔

یہ فیصلہ فروری 19 کو وزارت صحت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کیا گیا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ براستہ کویت دیگر ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کو جہاز سے باہر آنے اور کویت ایئر پورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم، کویتی مسافر اس ایئرپورٹ کے ذریعے کویت واپس جاسکتے ہیں لیکن انہیں کسی ہوٹل میں اپنے خرچے پر 7 دنوں کے لیے خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔

خیال رہےکہ اس سے پہلے 7 فروری سے غیر کویتی مسافروں کو کویت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا اور اس فیصلے اس ہفتے کو تاحکم ثانی توسیع دے دی گئی ہے۔

مزید برآں، پیر کے روز کویت نے اعلان کیا تھا 24 فروری سے 20 مارچ تک کویت اپنے سمندری اور زمینی بارڈر بند کر دے گا۔

جنوری سے لگائی سفری پابندیوں کے بعد سے کویت ایئرپورٹ صرف یومیہ 1 ہزار مسافروں کو قبول کر رہا تھا۔ تاہم، اب حکام کا کہنا ہے 7 مارچ سے ایئرپورٹ 24 گھنٹوں کے لیے کام شروع کر دے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button