خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایئر شو: دنیا کے سب سے متاثر کن لڑاکا طیاروں [فائٹر جیٹس ] کا مفت میں ڈسپلے دیکھیں

خلیج اردو: دبئی ایئرشو 2021 نے جمعرات کو اعلان کیا کہ عوام، خاندان اور بچے روزانہ فلائنگ ڈسپلے کو اسکائی ویو گرینڈ اسٹینڈ سے مفت میں دیکھ سکتے ہیں۔

لیکن عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے رجسٹریشن کرلیں کیونکہ سیٹوں کی تعداد محدود ہے۔

ایئر شو کا 17 واں ایڈیشن 14 سے 18 نومبر تک دبئی ورلڈ سینٹرل، دبئی ایئر شو سائٹ پر منعقد ہوگا جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا ایئر شو ہوگا۔

اسکائی ویو گرینڈ اسٹینڈ، جو عام طور پر ہوا بازی کی صنعت میں لوگوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے، دنیا کے سب سے متاثر کن لڑاکا طیاروں اور بڑے تجارتی طیاروں کا شاندار منظر پیش کرتا ہے جو ایئر شو میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

ٹارسس مڈل ایسٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹموتھی ہاوز نے کہا کہ”ہم ایئر شو میں شاندار فلائنگ ڈسپلے دیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے عام عوام کے اراکین کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ اسکائی ویو گرینڈ اسٹینڈ رن وے کے دائیں طرف سے اور ہوا بازی کے فوٹوگرافروں کے لیے ایک بہترین نظارے کی ضمانت دیتا ہے – مطلب ایک بہترین تصویرکی،”

یہ شو 14 اور 18 نومبر کے درمیان دوپہر 1 بجے سے شام 5.30 بجے تک جاری رہے گا۔ عام لوگوں کے لیے رسائی اسکائی ویو ایریا تک محدود ہوگی نہ کہ مرکزی ایئر شو کے نمائشی ہال تک۔

عام لوگوں کے لیے ایکسپو 2020 دبئی اور ابن بطوطہ میٹرو اسٹیشنوں سے مفت شٹل بسیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button