خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کل متحدہ عرب امارات کی مساجد میں نمازاستسقاء کا اہتمام: امارات بھرمیں اوقات کا اعلان کردیا گیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی تقریبا ساری مساجد کل 12 نومبر کو بارش کے لیے خصوصی نماز استسقاء کا اہتمام کریں گی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے گزشتہ ہفتے ہدایت کی تھی کہ ملک بھر میں نماز الاستقاء ادا کی جائے۔

جمعرات کو، سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے امارات بھر میں نماز کے اوقات کو ٹویٹ کیا:

>> ابوظہبی: دوپہر 12 بجے

>> دبئی: صبح 11.56 بجے

>> شارجہ: 11.55بجے

>> عجمان: 11.54بجے

>> ام القوین: 11.54بجے

>> راس الخیمہ: 11.53بجے

>> فجیرہ: 11.51بجے

>> خور فکان: 11.51بجے

>> العین: 11.54بجے

>> الظفرہ: دوپہر 12.02 بجے

خصوصی دعا کے ذریعے، نمازی اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ملک پر رحمتوں اور برکتوں کی بارش کرے۔

خلیج ٹائمز کی تحقیق کی بنیاد پریہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ملک میں بارش کی دعائیں ہو رہی ہیں۔ نماز الاستقاء 2020، 2017، 2014، 2011 اور 2010 میں انجام دی گئی تھی — عموماً نومبر اور دسمبر کے مہینوں کے دوران،

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button