خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک شخص نے لفٹ کے اندر نوعمر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا

خلیج اردو: دبئی میں لفٹ کے اندر ایک 15 سالہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی شخص کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ، کوموروس جزیرے سے تعلق رکھنے والی طالبہ اپنی دو بہنوں کے ساتھ بر دبئی کے علاقے میں واقع رہائش گاہ پر لفٹ میں تھی جب 38 سالہ مدعا علیہ نے گذشتہ سال اگست میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سرکاری ریکارڈ میں موجود بیان میں اس لڑکی نے کہا ، "جب ہم لفٹ کے باہر نکل رہے تھے تب اس نے میری پشت کو چھو لیا۔”

وہ اپنے والد کے پاس گئی اور اسے بدسلوکی کے بارے میں بتایا۔ "اس نے بتایا کہ اس آدمی نے اس وقت اس کے جسم کو چھوا جب وہ اپارٹمنٹ آنے کیلئے لفٹ کے باہر قدم رکھ رہی تھی۔”

دبئی پولیس نے واقعے سے متعلق آگہی ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعا علیہ پر نوعمر لڑکی کیساتھ جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا۔

عدالت نے مزید یہ بھی حکم دیا کہ مدعا علیہ کو اس کی جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button