خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ٹریفک الرٹ: پانی کے پائپ پھٹنے سے سڑک پر سیلاب امڈ آیا۔ ٹریفک جام کی اطلاع

خلیج اردو: دبئی میں پانی کے عوامی پائپ پھٹنے اور پانی کے اخراج کی وجہ سے سڑک پر سیلاب امڈ آیا، جس کی وجہ سے ٹریفک بھی جام ہوگئی۔

دبئی میونسپلٹی سروس لائن سے پانی کے اخراج کی وجہ سے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے بزنس بے میں مراسی ڈرائیو پر تاخیر کا انتباہ دیا۔

اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ وہ محتاط رہیں اور بزنس بے ایریا تک پہنچنے کے لئے متبادل سڑکوں کا استعمال کریں۔ ان میں المائداد روڈ پر الخیل اسٹریٹ سے آنے والوں کے لئے المستقبل اسٹریٹ اور شیخ زید روڈ سے آنے والوں کے لئے بزنس بے اسٹریٹ 1 شامل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button