متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملہ ، سعودی اتحادیوں کی تصدیق

خلیج اردو
10 فروری 2021
ریاض : یمن میں برسرپیکار سعودی عرب کی سرپرستی میں امن کیلئے کام کرنے والے فوجی اتحاد نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی سرپراستی میں کام کرنے والے شدت پسند حوثیوں باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک جہاز نے آگ پکڑی ہے۔

حوثی باغیوں کا معمول ہے کہ وہ سعودی عرب پر میزائل اور راکٹوں سے حملہ کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر روکا جاتا ہے اور پسپا کیا جاتا ہے۔ حوثیباغیوں کے کچھ حملوں نے پچھلے دنوں ابھا ایئرپورٹ کو متائثر کیا ہے ابھا ایئرپورٹ یمن کے بارڈ سے 120 کلومیٹر دور ہے۔

اتحادیوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے یہ حملہ دہشتگردی ہے اور جنگی جرائم کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کو نشانہ بنانے جیسے گھناؤنے اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے حوثی میڈیا نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بدھ کو سعودی اتحادیوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہریوں پر استعمال ہونے والے فوجی ڈرون کو مارگرایا ہے۔ اس کے علاوہ اتوار اور پیر کے دن بعد شہریوں پر ڈورن حملے کو ناکام بنایا گیا جو حوثی باغیوں کی جانب سے تھا۔

2015 میں سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادیوں نے حوثی باغیوں کے ہاتھوں شہریوں کی یرغمالی کے خلاف مداخلت کی اور تب سے اقوام متحدہ کے حکام کوششوں میں ہے کہ امن کو موقع دیں اور عوم کی حفاظتی کو یقینی بنائیں۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی سالمیت اور شہریوں کی طرف اٹھنے والے ہراقدام کے خلاف سعودی عرب کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی شہریوں کی تحفظ کیلئے ہر قسم کے تعاون پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button