خلیجی خبریں

اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کے لیے تیار ہیں: رجب طیب ایردوآن

خلیج اردو: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کا دورہ انقرہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کا خواہش مند ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایردوآن نے بدھ کے روز مہمان اسرائیلی صدر کے ہمراہ انقرہ میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

اسحاق ہرتصوغ چودہ برس بعد ترکی کا دورہ کرنے والے پہلے صدر ہیں۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ ۲۰۰۷ کے بعد اسرائیل کے کسی سربراہِ مملکت کا پہلا دورۂ ترکی ہے جسے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی بحالی میں پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button